ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جئے پور: وزیراعظم مودی کے جلسہ میں بم ،فون کر کے سنسنی پھیلانے والا شخص گرفتار

جئے پور: وزیراعظم مودی کے جلسہ میں بم ،فون کر کے سنسنی پھیلانے والا شخص گرفتار

Sun, 08 Jul 2018 12:18:01    S.O. News Service

جئے پور،8؍ جولائی(ایس او نیوز) جئے پور میں وزیراعظم نریندر مودی کے جلسہ میں ایک بم نصب کرنے کا دعویٰ کرنے والے شخص کو اے ٹی ایس نے گرفتار کرلیا ۔ اس شخص نے فون کال کرتے ہوئے مبینہ طور پر یہ سنسنی پھیلا دی کہ وزیراعظم کے جلسہ میں بم دھماکہ کیا جائے گا ۔ شری مدھوپور کا رہنے والا دنیش سیانی نے مبینہ طور پر راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجے کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی ( او ایس ڈی ) کو فون کیا اور دعویٰ کیا کہ اس نے جلسہ گاہ میں ایک بم رکھا ہے جہاں وزیراعظم بی جے پی قائدین سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ دنیش سیانی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے ہی فون کال کیا تھا ۔ جب پولیس کو اطلاع دی گئی تو اس شخص کو گرفتار کرنے اے ٹی ایس عہدیداروں کو سرگرم کردیا گیا ۔ سیانی سے پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ ذہنی طور پر منتشر ہے اور اپنی دماغی حالت ٹھیک نہیں رہنے سے فون کال کیا تھا ۔


Share: